نوازشریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر

نوازشریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر
نوازشریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی پلاٹس ریفرنس کردیا جس میں میاں نواز شریف ، میر شکیل الرحمان ،سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض اور میاں بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے جواب جمع کرانے کے لیے 29 جون کے لیے نوٹس جاری کردیے۔نواز شریف اور میر شکیل الرحمان کے خلاف ریفرنس 14 کروڑ 35 لاکھ مالیت کا دائر کیا گیا ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ ریفرنس میں 21 گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔