پاکستان میں پولیس تشدد کیخلاف احتجاج کی لہر زور پکڑنے لگی، مسلسل دوسرے بھی مظاہرے، ہجوم نے تھانے پر دھاوا بول دیا

پاکستان میں پولیس تشدد کیخلاف احتجاج کی لہر زور پکڑنے لگی، مسلسل دوسرے بھی ...
پاکستان میں پولیس تشدد کیخلاف احتجاج کی لہر زور پکڑنے لگی، مسلسل دوسرے بھی مظاہرے، ہجوم نے تھانے پر دھاوا بول دیا

  

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں نوجوان پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا اور مشتعل ہجوم نے تھانہ تہکال پر دھاوا بول دیا۔خیبر پختون خوا میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہروں کی لہر روز پکڑ گئی۔

پشاور پریس کلب اور اسمبلی چوک میں مختلف تنظیموں اور عام شہریوں کی جانب سے احتجاج ہوتا رہا، مظاہرین کے بے قابو ہونے پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، کچھ مظاہرین نے پتھراؤ بھی کیا۔سہ پہر کے بعد لوگوں کے ہجوم نے پولیس تھانہ تہکال پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، پتھراؤ اور شیشے کی بوتلیں بھی پھینکیں اور موٹرسائیکل کو آگ لگا دی جس کے بعد پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لئے جج کی تقرری کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -