پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2لاکھ کے قریب، چوبیس گھنٹوں میں مزید 74 افراد جاں بحق، 86ہزار افراد صحت یاب

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2لاکھ کے قریب، چوبیس گھنٹوں میں ...
پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2لاکھ کے قریب، چوبیس گھنٹوں میں مزید 74 افراد جاں بحق، 86ہزار افراد صحت یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3,138نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 74افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 33ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 3,138افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98ہزار 883ہو گئی ہے جبکہ 73 اموات کے ساتھ جاں بحق افراد کی کل تعداد 4,035جب کہ  تاہم 86ہزار 906افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

سب سے زیادہ کیسز

 
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اس وقت سندھ میں ہیں جہاں تعداد 76ہزار 318تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 72ہزار 880، کے پی کے میں 24 ہزار 943، اسلام آباد میں 12ہزار 206، گلگت بلتستان میں 1417، بلوچستان میں 10ہزار 116ور آزاد کشمیر میں اب تک 1003افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

سب سے زیادہ اموات

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 74افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات 4035ہو گئیں ہیں ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں ہیں جہاں تعداد 1,656ہو گئی ہے ، سندھ میں 1,205، کے پی کے میں 890، اسلام آباد میں 120، گلگت بلتستان میں 23 ، بلوچستان میں 113اور آزاد کشمیر میں 28افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

صحت یاب ہونے والے مریض

سب سے زیادہ مریض سندھ میں صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ چکے ہیں جن کی تعداد 41ہزار 992 ہے ، پنجاب میں 21 ہزار 340، کے پی کے میں 11 ہزار 804، اسلام آباد میں 6 ہزار 529، گلگت بلتستان میں 1027، بلوچستان میں 3,768اور آزاد کشمیر میں اب تک 3,768افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

دنیا کی حالت

 دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرافرادکی تعداد 99لاکھ 10ہزارسےتجاوزکرگئی جبکہ   کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد4 لاکھ 96ہزار 991ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات تک  دنیابھرمیں کورونا کے 53لاکھ 60ہزار798 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔