لاہورہائیکورٹ:نیب کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا بنچ قائم

لاہورہائیکورٹ:نیب کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا بنچ قائم
لاہورہائیکورٹ:نیب کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا بنچ قائم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں نیب کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا بنچ قائم کردیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا 2 رکنی بنچ تشکیل دیدیا،دورکنی بنچ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت کرے گا،نیا بنچ 29 جون سے مقدمات پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 29 جون سے 3جولائی تک 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس منظور احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل،مقدمات کی سماعت کے حوالے سے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ،کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -