سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کاکہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش کاپہاڑی علاقہ تھا ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -