احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس میں اہم پیشرفت،شریک ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست

احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس میں اہم پیشرفت،شریک ملزم کی ...
احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس میں اہم پیشرفت،شریک ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، احسن اقبال کے شریک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دیدی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے کہاہے کہ رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس میںاہم پیشرفت ہوئی،احسن اقبال کے شریک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی،نیب نے کہاکہ وعدہ معاف گواہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،

نیب نے احسن اقبال کے خلاف گواہان کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ،نیب کاکہناہے کہ سرکاری محکموں کے افسران نے کورونا وائرس کے باعث نیب دفتر آنے سے معذرت کی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -