پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ن لیگ آج پارلیمنٹ میں احتجاج کرےگی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ن لیگ آج پارلیمنٹ میں احتجاج کرےگی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ن لیگ آج پارلیمنٹ میں احتجاج کرےگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ن لیگ آج پارلیمنٹ میں احتجاج کرےگی ،شہبازشریف کی خواجہ آصف کوتمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کامطالبہ کریں گے،تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج میں شریک ہوں گی،شہبازشریف نے کہاکہ اپوزیشن نے پٹرول مافیاکوپارلیمنٹ میں بے نقاب کرنےکافیصلہ کیاہے ۔

واضح رہے گزشتہ روزوفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دیں جس کے بعد ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت سنچری کراس کر گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں 25روپے 58پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 101روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کا تیل بھی 23روپے 50 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59روپے 6 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

دوسری طرف لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -