"ہم اور پیسہ بھی لگائیں گے" چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرادی

"ہم اور پیسہ بھی لگائیں گے" چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرادی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھائے گا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے چینی سفیر ژاؤ جنگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور سمیت کورونا کے عالمی سطح پرمعیشت اورسوشل اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر خزانہ نے چین کے بھرپوراورغیرمشروط تعاون پرچینی سفیر سے اظہارتشکر کیا اور کورونا پرروک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی، کم آمدنی والے طبقے سمیت مختلف شعبوں کیلئے دیے گئے پیکج پر بھی بات چیت کی۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، منصوبے سے خطے میں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، سی پیک کے مشترکہ مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، چین مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -