بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نام تبدیلی کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں ایک اوردرخواست دائر

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نام تبدیلی کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں ایک ...
بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نام تبدیلی کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں ایک اوردرخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نام تبدیلی کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں ایک اوردرخواست دائرکردی گئی ،درخواست عمرحیات نے ایڈووکیٹ خاورمحمودکھٹانہ کی وساطت سے دائرکی۔
درخواست میں وفاقی حکومت اورچیئرمین بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کو اپنے اصل نام پربحالی کاحکم دے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی بینظیر انکم سپورٹ نام تبدیلی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے اور عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ہے۔