عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 112 فیصداضافہ ہوا،ہم نے تیل کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا،وفاقی وزیر عمر ایوب

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 112 فیصداضافہ ہوا،ہم نے تیل کی قیمتوں میں ...
عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 112 فیصداضافہ ہوا،ہم نے تیل کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا،وفاقی وزیر عمر ایوب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے ہوتی ہیں،ہم نے عالمی مارکیٹ کے حساب سے تیل کی قیمتوں میں کم اضافہ کیاہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے ہوتی ہیں،عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 112 فیصداضافہ ہواجبکہ ہم نے عالمی مارکیٹ کے حساب سے تیل کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ جنوری میں پٹرول کی قیمت 116 روپے 70 پیسے تھی،پٹرول کی قیمت جنوری کے مقابلے 17 روپے فی لٹرکم ہے،جنوری کے مقابلے 26 روپے فی لٹرڈیزل اب بھی سستاہے۔

عمر ایوب نے کہاکہ بنگلادیش،بھارت ودیگرممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے زیادہ ہے،چین اورجاپان میں بھی پاکستان کی نسبت تیل کی قیمتیں زیادہ ہیں،وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت اتارچڑھاو¿کے مطابق کام کرنے پریقین رکھتی ہے،سابق ادوارمیں اتارچڑھاو¿کے حساب سے قیمتیں کم یازیادہ نہیں ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام کوترقی دی،اس وقت ترسیلی نظام کی صلاحیت 26 ہزارمیگاواٹ سے زائدہے،انرجی مکس میں بہتری پرتوجہ دے رہے ہیں،کلین اورگرین انرجی کی طرف جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -