پٹرول کی قیمت میں اضافہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے،حکومت کا زورصرف پروپیگنڈا کرنے پر ہے،رانا ثنااللہ

پٹرول کی قیمت میں اضافہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے،حکومت کا زورصرف ...
پٹرول کی قیمت میں اضافہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے،حکومت کا زورصرف پروپیگنڈا کرنے پر ہے،رانا ثنااللہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے،حکومت کا زورصرف پروپیگنڈا کرنے پر ہے،پہلے دن سے کرپشن مافیا،چوراورڈاکوکی گردان ہوتی رہی، کہاگیاوزیراعظم ہاؤس میں بڑی عیاشی تھی،وزیراعظم ہاؤس میں جاکربھینسوں اورگاڑیوں کوفروخت کیاگیا۔

راناثنااللہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے اور آئی بی وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں ،اربوں کی ڈکیتی ہو رہی ہے، یہ ادارے کیا کام کر رہے ہیں ،ان اداروں کو کن کے پیچھے لگایا ہے؟ ،ادویات کی قیمتوں پر کوئی ایکشن نہیں لیاگیا ،آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا حکومت کواحساس ہی نہیں ہوا۔یہ ادارے مافیا کی معلومات اکٹھی نہیں کرتے ، اپوزیشن کے پیچھے پھرتے ہیں ،پٹرول سستا ہوا تو حکومت کو بلیک میل کرکے ذخیرہ کیاگیا ،مافیانے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے اربوں کافائدہ اٹھایا، مافیانے قیمتیں کم ہونے پرتیل ذخیرہ کرکے سپلائی روک لی،جس پر لوگ رل گئے اورپیٹرول تلاش کرتے رہے۔

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پیٹرول مافیا نے جو کل ڈکیتی کی ہے اس پر عوام کو بےوقوف بنانے کیلئے ایک کمیشن بنا دیں ،ہمیں یہ معلوم نہیں ہو رہا کہ یہ خود مافیا ہیں یا مافیا ان کے اندر ہے،انہوں نے کہاکہ یہ درست ہے کہ چیئرمین نیب کوہم نے لگایا لیکن چیئرمین نیب کی ویڈیوکس نے بنائی؟،طیبہ گل کی باقی پانچ وڈیو کس کے پاس ہیں ؟،چیئرمین نیب نے جب پریس کانفرنس کی، اس کے بعد ویڈیو آگئی۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے ڈالر کو آزاد کرایا ،ڈالرز کو کس مافیا نے خرید کر اربوں روپے کمائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -