ماضی میں احتجاج کرنیوالوں نے پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا،بلاول بھٹو کی پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی مذمت

ماضی میں احتجاج کرنیوالوں نے پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا،بلاول ...
ماضی میں احتجاج کرنیوالوں نے پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا،بلاول بھٹو کی پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی مذمت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ماضی میں احتجاج کرنیوالوں نے پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا،پٹرول سستاکراکرذخیرہ اورپھرمہنگاکرکے مافیاکوفائدہ پہنچایاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے،بلاول نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ مستردکردیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عوام کوریلیف کی ضرورت تھی،پٹرول مہنگاکرناغریب دشمنی ہے،انہوں نے کہاکہ ماضی میں احتجاج کرنیوالوں نے پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا،عمران خان اپنی نااہلی سے ڈوبتی معیشت کوسہارانہیں دے سکتے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پٹرول سستاکراکرذخیرہ اورپھرمہنگاکرکے مافیاکوفائدہ پہنچایاگیا،سلیکٹڈ وزیراعظم کوعام آدمی کی کوئی فکرنہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -