"لداخ میں شرمندگی کے بعد بھارت یہ کام کررہا ہے" شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا

"لداخ میں شرمندگی کے بعد بھارت یہ کام کررہا ہے" شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار ...

  

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کو بے دخل کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت لداخ میں شرمندگی سے بچنے کے لیے یہ کام کررہاہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لداخ کے علاقے میں 15 جون کو جھڑپ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پرہمیں تشویش ہے  کہ پاکستان کو ممکنہ طور پر اس معاملے میں گھسیٹا جاسکتا ہے۔

وزارت خارجہ میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ محمود نے کہا کہ "معالات بہت نازک  اور حالات بہت خراب ہیں"۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس تینوں پڑوسی ممالک کے ہمالیہ کے علاقے میں بلند سرحد کی حد بندی پر تاریخی تنازعات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برسوں سے بھارت اور پاکستان کے محاذ کو سب سے خطرناک تنازعات میں اسے ایک سمجھا جاتا تھا لیکن بھارتی اور چینی فورسز کے مابین تشدد نے ان کے بارے میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے بھرت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی نصف تعداد کو جاسوسی کے الزام میں بے دخل کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ملک میں توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -