آج رانا ثنااللہ کی نیند پوری نہیں ہوئی،انہیں لگ رہا ہے وزیراعظم آفس میں نوازشریف ہیں،شہباز گل

آج رانا ثنااللہ کی نیند پوری نہیں ہوئی،انہیں لگ رہا ہے وزیراعظم آفس میں ...
آج رانا ثنااللہ کی نیند پوری نہیں ہوئی،انہیں لگ رہا ہے وزیراعظم آفس میں نوازشریف ہیں،شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ آج رانا ثنااللہ صاحب کی نیند پوری نہیں ہوئی، انہیں لگ رہا ہے وزیراعظم آفس میں نوازشریف ہیں جو قوم کا پیسہ اندھے دھند لوٹ رہے ہیں-


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آپکے زمانے میں یہ اخراجات ایک ارب چالیس کروڑ تک گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے انہیں کم کر کے 67 کروڑ تک لے آئے۔ لیکن آپ کا کام دن رات جھوٹ بولنا ہے اور اس کے علاوہ آپ نے سیکھا ہی کیا ہے۔ ایمانداری میں آپ اور آپکے آقاؤں کا خان سے کیا مقابلہ۔ کہاں خان اور کہاں ٹھگوں کا میلہ۔


معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ آج رانا ثنااللہ صاحب کی نیند پوری نہیں ہوئی،انہیں لگ رہا ہے وزیراعظم آفس میں نوازشریف ہیں جو قوم کا پیسہ اندھے دھند لوٹ رہے ہیں-آنکھیں کھول کر دیکھیں عملہ 522 سے کم کر کے 298، گاڑیوں کی تعداد 74 سے 46 اور تمام اخراجات میں 40% کمی کی گئی ہے۔عمران خان ایک ایک پیسے کا حساب لیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اور ایک اور بات رانا صاحب آپ کے میاں صاحب اور بلاول کے ابا حضور تو خود لوٹا مال ٹھکانے لگانے جاتے تھے۔ اسی لئے آپکے میاں صاحب 4 سال میں سرکاری خرچ پر 21 بار لندن گئے اور بلاول کے ابا زرداری صاحب نے 5 سال میں 51 بار دبئی کے دورے کئے۔ ویسے پانچ سال کا 10 % 50 دورے بنتا ہے۔