بجٹ کی منظوری اور اختلاف کا معاملہ ،وزیراعظم کا اتحادیوں اور پارٹی ارکان کو پرتکلف عشائیہ دینے کا فیصلہ

بجٹ کی منظوری اور اختلاف کا معاملہ ،وزیراعظم کا اتحادیوں اور پارٹی ارکان کو ...
بجٹ کی منظوری اور اختلاف کا معاملہ ،وزیراعظم کا اتحادیوں اور پارٹی ارکان کو پرتکلف عشائیہ دینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک طرف کورونا تودوسری طرف نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ کی منظوری ،حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے درمیان اختلاف دور کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا اتحادیوں اور پارٹی ارکان کو پرتکلف عشائیہ دینے کا فیصلہ کیاہے،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کل ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیاجائے گا۔

نجی ٹی وی92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان بجٹ کی منظوری،پارٹی اور اتحادیوں کے خدشات دور کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے کل حکومتی اوراتحادی ارکان کوپرتکلف عشایئے پر مدعو کرلیا ہے،ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ وزیراعظم ہاﺅس میں دیا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ عشائیہ میں بجٹ منظوری سمیت دیگر پارٹی امور پر مشاورت ہوگی ،وزیراعظم عمران خان اتحادیوں اور پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات سنیں گے ،وزیراعظم بجٹ منظوری کیلئے تمام ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے،عشائیہ میں وفاقی وزرامعاونین اور مشیر شریک ہوں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -