لوگوں نے ایس او پیز پرعمل کرناشروع کردیا،بلوچستان کے کسی بھی ہسپتال میں کوئی مشتبہ کورونا کیس نہیں ،ترجمان لیاقت شاہوانی

لوگوں نے ایس او پیز پرعمل کرناشروع کردیا،بلوچستان کے کسی بھی ہسپتال میں کوئی ...
لوگوں نے ایس او پیز پرعمل کرناشروع کردیا،بلوچستان کے کسی بھی ہسپتال میں کوئی مشتبہ کورونا کیس نہیں ،ترجمان لیاقت شاہوانی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ لوگوں نے ایس او پیز پرعمل کرناشروع کردیا ،بلوچستان کے کسی بھی ہسپتال میں کوئی مشتبہ کورونا کیس نہیں ،بلوچستان میں کورونا متاثر ین جلد صحت یاب ہورہے ہیں،کورونا سے صحتیابی کےلئے ریکوری پیکج دیاجارہا ہے ،ریکوری پیکج میں مختلف وٹامنز کی خوراک شامل ہوں گی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کی جارہی ہے،بلوچستان کے مختلف اضلاع سے کورونا وائرس کیسزرپورٹ ہوئے،بلوچستان میں 46 ہزار 904 ٹیسٹ کیے،بلوچستان میں کوروناپھیلاؤ کی شرح 25فیصد ہے،بلوچستان میں کوروناکے 10 ہزار 116 مریض ہیں ،ترجمان بلوچستان حکومت نے کہاکہ بلوچستان میں کورونا متاثر ین جلد صحت یاب ہورہے ہیں،صوبے میں کوروناسے صحت یاب ہونے کی شرح 38فیصد ہے، انہوں نے کہاکہ 55فیصد کورونا کیسز جون میں بڑھے ہیں ،صوبے میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کاخدشہ ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت نے کہاکہ لوگوں نے ایس او پیز پرعمل کرناشروع کیاہے ،حکومت نے صحت یاب ہونے والوں کےلئے حکمت عملی مرتب کی ہے،کورونا سے صحتیابی کےلئے ریکوری پیکج دیاجارہا ہے ،ریکوری پیکج میں مختلف وٹامنز کی خوراک شامل ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ہسپتال میں کوئی مشتبہ کورونا کیس نہیں ،پلازمہ تھراپی سے متعلق حکومت کام کررہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -