رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کے سربراہ کی برادری بھی اسکے خلاف سامنے آ گئی

رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کے سربراہ کی برادری بھی اسکے ...
رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کے سربراہ کی برادری بھی اسکے خلاف سامنے آ گئی

  

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں گذشتہ ہفتے رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کے سربراہ کی برادری بھی اسکے خلاف سامنے آ گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں رینجرز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولوشنری آرمی نے قبول کی تھی۔ جمعہ کو کالعدم تنظیم کے سربراہ اصغر شاہ کی برادری کی جانب سے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کی گئی،سید برادری سے تعلق رکھنے والے سید راشد شاہ نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولوشنری آرمی کے سربراہ د اصغر شاہ کا تعلق ہمارے خاندان سے ہے ۔

سید راشد شاہ نے بتایا کہ اصغر شاہ نے سندھو دیش ریولوشنری آرمی بنائی جسے انڈیا اور افغانستان کی ایجنسیاں چلا رہی ہیں ،انکا کہنا تھا کہ اصغر شاہ سندھ میں تمام دہشتگردانہ کاروائیوں کا ذمہ دار ہے اور وہ افغانستان میں بیٹھ کر غیر ملکی ایجنسیز سے معاوضہ لے کر سندھ میں دہشتگردی کی کاروائیاں کروا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -