بلاول بھٹوکابی این پی کے سربراہ اخترمینگل کوٹیلیفون ،بجٹ پرمشترکہ حکمت عملی پراتفاق

بلاول بھٹوکابی این پی کے سربراہ اخترمینگل کوٹیلیفون ،بجٹ پرمشترکہ حکمت عملی ...
بلاول بھٹوکابی این پی کے سربراہ اخترمینگل کوٹیلیفون ،بجٹ پرمشترکہ حکمت عملی پراتفاق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے بی این پی کے سربراہ اخترمینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماو¿ں کے درمیان بجٹ پرمشترکہ حکمت عملی پراتفاق کیاگیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اورسربراہ بی این پی اخترمینگل نے 18ویں ترمیم کے معاملے پربات چیت کی،دونوں رہنماﺅں میں این ایف سی ایوارڈسے متعلق حکومتی اقدامات پربھی گفتگو ہوئی،دونوں رہنماو¿ںنے کوروناوائرس کے پھیلاو¿پراظہارتشویش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور اختر مینگل نے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے سے متعلق بھی مشاورت کی،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بجٹ عوام دشمن ہے،کسی صورت نہیں مان سکتے، حکومتی نااہلی سے آج کوروناہرجگہ پھیل چکا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -