پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جنوری کے مقابلے میں پیٹرول 17 اور ڈیزل 26 روپے فی لیٹر سستا ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی چپ نہ رہ سکے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جنوری کے مقابلے میں پیٹرول 17 اور ڈیزل 26 ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جنوری کے مقابلے میں پیٹرول 17 اور ڈیزل 26 روپے فی لیٹر سستا ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی چپ نہ رہ سکے

  

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فیول کی قیمتیں اب بھی سب سے کم ہیں۔

زلفی بخاری نے پیٹرول کی قیمتوں کا موازنہ جنوری کے مہینے کی قیمتوں سے کرتے ہوئے لکھا کہ جنوری کے مقابلے میں پیٹرول 17 اور ڈیزل 26 روپے فی لیٹر سستا ہے، واضح رہے پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاک ڈائون کے باعث پیٹرول کی کھپت بالکل ہی ختم ہونے کے بعد اس کی قیمتیں بہت زیادہ گر گئی تھیں، پاکستان میں بھی اپریل میں قیمتوں میں بڑی کمی شروع ہوئی۔

زلفی بخاری کا موقف ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں دنیا میں پیڑول کی قیمتیں 112 فی صد بڑھیں، لیکن ہمارے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں صرف 23 فی صد اضافہ ہوا۔ ادھر فاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہے، ہمارے پاس پیٹرول کے اپنے وسائل نہیں ہیں۔

انھوں نے بھی کہا کہ جنوری کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول 17 روپے فی لیٹر اس وقت بھی کم ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایشیا میں سب سے کم ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -