سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی نماز جنازہ ادا، امامت کس نے کروائی؟ جانیے

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی نماز جنازہ ادا، امامت کس نے کروائی؟ ...
سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی نماز جنازہ ادا، امامت کس نے کروائی؟ جانیے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ آج عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد کراچی میں ادا کر دی گئی ہے۔

سابق امیر جماعت اسلامی کی نماز جنازہ کی امامت موجودہ امیر جماعت اسلامی  سینیٹر سراج الحق نے کی جس  کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے سخی حسن قبرستان منتقل کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نماز جنازہ میں سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان، مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی، مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی منور حسن کے جنازے میں شریک ہوئے اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی۔

 خیال رہے منور حسن کا 26جون کو  انتقال ہوا تھا وہ علیل اور مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔سید منور حسن کی عمر 78 سال تھی ،قیام پاکستان کےبعد منورحسن فیملی کے ساتھ کراچی منتقل ہوئے سیدمنورحسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیرتھے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق منور حسن 1967 میں جماعت اسلامی میں شامل ہوئے ، 5 اگست 1941 کودلی میں پیداہونے والے منورحسن نےسوشیالوجی اوراسلامک اسٹڈیزمیں ماسٹرڈگری حاصل کی۔جماعت اسلامی کی طرف سے بھی اپنے آفیشل اکائونٹ سے ان کی رحلت کی تصدیق کی گئی اور بتایا کہ کچھ دنوں سے وہ زیادہ علیل تھے، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وکی پیڈیا کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر۔ اگست 1944 ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ تعلق تقسیم برصغیر سے پہلے کے شرفاءے دہلی سے ہے۔ آزادی کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان کو اپنے مسکن کے طور پر چنا اور کراچی منتقل ہو گئے۔ انہوں نے 1963 ء میں جامعہ کراچی سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا۔ پھر1966 ء میں یہیں سے اسلامیات میں ایم اے کیا۔ زمانہ طالب علمی میں ہی منور حسن اپنی برجستگی اور شستہ تقریر میں معروف ہو گئے۔ کالج میگزین کے ایڈیٹر بھی رہے۔ علاوہ ازیں بیڈ منٹن کے ایک اچھے کھلاڑی بھی رہے۔ سید منورحسن 1967 ء میں جماعت اسلامی میں شامل ہوئے۔ جماعت اسلامی کراچی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، نائب امیراور پھر امیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی اور مجلس عاملہ کے بھی رکن منتخب ہوئے۔ کئی فورمز پر جماعت اسلامی کی نمائندگی کی جیسے یونائیٹد ڈیموکریٹک فورم اور پاکستان نیشنل الائنس (پاکستان قومی اتحاد) وغیرہ۔ 1977 ء میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1992 ء میں انہیں جماعت اسلامی پاکستان کا مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور پھر 1993ء میں مرکزی سیکرٹری جنرل بنادیا گیا۔مارچ 2009ء میں سید منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر منتخب ہو گئے ہیں۔ ان سے قبل جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلٰی مودودی، میاں طفیل محمد اور قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی کی امارت کی ذمہ داری نبھائی۔ آپ جماعت کے چوتھے امیر منتخب ہوئے  اور 2009ء تا 2014ء بطور امیر ذمہ داریاں سنبھالیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -