مہنگائی کاطوفان سونامی کی صورت اختیار کرچکا،مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا

مہنگائی کاطوفان سونامی کی صورت اختیار کرچکا،مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران ...
مہنگائی کاطوفان سونامی کی صورت اختیار کرچکا،مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر تے ہوےکہاہےکہ عمران خان ناکامی کااعتراف کرتےہوئےگھر چلےجائیں،مہنگائی کاطوفان سونامی کی صورت اختیار کرچکا،حکومت نےپٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگائے،حکومت ٹیکس اکٹھاکرنے،انڈسٹری بڑھانےاور سرمایہ کاری میں ناکام ہوچکی، عمران خان نے 2013 اور 2018 میں پٹرول پر ٹویٹ کیا،آج پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں،کل کو بجلی کی قیمتیں بھی بڑھیں گی،پٹرولیم مصنوعات میں 25 روپے اضافہ معیشت کیلئے کمر توڑ وار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے خواجہ آصف اور احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31مئی 2018کو جب ہم نے حکومت چھوڑی تو  پاکستان پیٹرول 72.11 روپے میں خریدتا تھا جو ٹیکس ڈال کر 87.70 روپے میں فروخت ہوتا تھا، آج جو پیٹرول کی قیمت رکھی گئی اس کی قیمت 55 روپے ہے، پیٹرول پر 44 روپے سے زائد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے، 55 سے 56 روپے پٹرول کی قیمت پر ٹیکس لگا کر اسے 67 کے قریب فروخت ہونا چاہیے۔ لیگی رہنما نے مزید کہا جہاں معیشت تباہ ہے وہاں پٹرول کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ باعث افسوس ہے، وزیراعظم ایوان میں کہتے کہ میرے پاس آپ پر اضافی بوجھ پٹرول کی مد میں ڈالنے کے سوا کوئی حل نہیں، حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے، انڈسٹری بڑھانے اور سرمایہ کاری میں ناکام ہوچکی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کی ناکامیوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک طرف اسمبلی بجٹ پر بحث کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف پیٹرول پر 34 فیصد اضافے سے عوام پر بوجھ ڈال دیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان نے 2013 اور 2018 میں پٹرول پر ٹویٹ کیا، آج پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں ہیں کل  بجلی کی قیمتیں بھی بڑھیں گی، عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق تنقید کی تھی، اگر جرات ہے تو عمران خان استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی اپنا نیا لیڈر چن لے، سارا پاکستان عمران خان کی انا کی زد میں ہے، مہنگائی کا طوفان یہاں نہیں رکے گا، اپوزیشن کی تمام پارٹیوں سے مل کر مشترکہ لائحہ طے کریں گے۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگائے، حکومت نے چور دروازے سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، پٹرول کی قیمت میں اچانک اضافے سے ملک کی معیشت متاثر ہوگی، حکومت جب سے آئی مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہے، شاید حکومت نے الیکشن مہم میں مافیاز سے پیسے لیے تھے، پٹرولیم مصنوعات میں 25 روپے اضافہ معیشت کیلئے کمر توڑ وار ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -