’کتنی جانیں لو گے اور کب سمجھو گے‘، صبا قمر پھٹ پڑیں

’کتنی جانیں لو گے اور کب سمجھو گے‘، صبا قمر پھٹ پڑیں
’کتنی جانیں لو گے اور کب سمجھو گے‘، صبا قمر پھٹ پڑیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)’کتنی جانیں لو گے اور کب سمجھو گے‘، صبا قمر ایک بار پھر پھٹ پڑیں۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر صبا ایک بار  پھر ایک اہم اور سنجیدہ مسئلے پر بول اٹھی ہیں۔

اس بار انہوں نے ڈپریشن کے معاملے پر کھل کر بات کی ہے جس میں وہ اس مسئلے کو سنجیدہ لینے پر زور دیتی نظرآرہی ہیں۔

اس بار صبا نے یوٹیوب چینل پر چھ منٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہماری روزمرہ زندگی کے ان رویوں پر  دکھ کااظہارکرہی ہیں جو کسی کو ذہنی اذیت دے کر اس کی زندگی کو درپیش مسائل کی وجہ بنتاہے۔

ویڈیو کا ٹیزر انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر بھی شیئر کیا ہے۔

View this post on Instagram

Aur kitni jaanain Lo gey? Kab samjho gey? #Mentalhealthmatters . . The Episode 04 is Out now on my YouTube Channel ! Link in Bio ???? . #SushantSinghRajput #AnamTanoli #RushanFarukh #QuratulainaliKhan #Itsokaynottobeokay

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) on

صبا کا کہنا ہے کہ  ’اور کتنی جانیں لیں گے؟ انعم تنولی، روشان فرخ، قرۃ العین علی خان، سشانت سنگھ راجپوت اور ان جیسے نہ جانے کتنے لوگ، جن کے دل شاید بہت حساس تھے‘۔

انہوں نےکہا آخر ہم کب انسان کو انسان سمجھیں گے کیوں ہم کسی کی صورت پر بات کرتے ہیں اور جب صورت میں کوئی عیب نہ ملے تو سیرت کو ٹارگٹ کرتے ہیں، کیوں ہم دوسروں کو کم تر، کم ظرف سمجھتے ہیں؟کبھی کسی کی حیثیت، کبھی کسی کی آواز، کبھی کسی کے وجود کا مذاق اڑاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کبھی ہم نے سوچا کہ ایک جملہ ایک ٹرول کسی کی زندگی تباہ کرسکتا ہے۔

صبا قمر کہتی ہیں کہ باقی بیماریاں تو ہم سب کو سمجھ آتی ہیں لیکن یہ ڈپریشن! ہم ذہنی مسائل کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے؟ سائیکو، ملنگ، پاگل جیسے نام دیتے ہیں ان کی مدد کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔

یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن سے پڑھتے آئے ہیں کسی کا کسی کے ساتھ موازنہ نہ کرو، نفرت سے مت دیکھو، کسی کو حقیر مت جانو، کسی کے ساتھ غلط بیانی مت کرو لیکن عمل نہیں کرتے کیوں کہ شاید پرورش میں کمی رہ گئی۔

View this post on Instagram

نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیے

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) on

انہوں نے التجا کی خدارا بند کرو یہ سب اور کتنی جانیں لوگے؟ اور کب سمجھو گے؟

مزید :

تفریح -