پٹرول کی حقیقی قیمت67 روپے ہے باقی سب ٹیکس ہیں،شاہد خاقان عباسی

پٹرول کی حقیقی قیمت67 روپے ہے باقی سب ٹیکس ہیں،شاہد خاقان عباسی
پٹرول کی حقیقی قیمت67 روپے ہے باقی سب ٹیکس ہیں،شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آج پٹرول کی حقیقی قیمت67 روپے ہے باقی ٹیکس شامل ہیں،آج جو پٹرول کی قیمت ہے اسے 35 روپے کم ہونا چاہئے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج جو پٹرول دستیاب ہے اس پر 44 روپے 55پیسے ٹیکس لگایا گیا ہے، پٹرول کی قیمت 55 روپے 56 ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ قابل قبول ہے اورنہ ہی قابل یقین ،اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے ۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ آج پٹرول کی حقیقی قیمت67 روپے ہے باقی ٹیکس شامل ہیں، آج جو پٹرول کی قیمت ہے اسے 35 روپے کم ہونا چاہئے ،انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکس کلیکشن معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ہو چکی ہے،ہم نے حکومتی نااہلی کامقدمہ عوام کی عدالت میں رکھ دیا ہے، حکومت کی ناکامیوں میں آج ایک اور اضافہ ہو گیا ۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کاکہناہے کہ پٹرول میں اچانک 25 روپے اضافے سے گھراور دکان کا بجٹ بیٹھ جائے گا،حکومت نے چور ردوازے سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا،پٹرول کی قیمت میں اچانک اضافے سے ملک کی معیشت متاثر ہو گی، پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی ۔احسن اقبال نے کہاکہ عام اور غریب آدمی کی جیب پر اربوں روپے کاڈاکا ڈالا جارہا ہے ،آٹا شوگر مافیاز کے ساتھ آپ کھیل دیکھ چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -