محبت کی شادی کرنیوالے لڑکے کی بہن کی بھی زبردستی شادی کردی گئی مگر کس کیساتھ ؟

محبت کی شادی کرنیوالے لڑکے کی بہن کی بھی زبردستی شادی کردی گئی مگر کس کیساتھ ؟
محبت کی شادی کرنیوالے لڑکے کی بہن کی بھی زبردستی شادی کردی گئی مگر کس کیساتھ ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن(آئی این پی ) پاکپتن میں پنچایت نے محبت کی شادی کرنیوالے لڑکے کی بہن کو لڑکی کے بھائی ساتھ ونی کردیا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق پنچایت نے اسلحہ کی نوک پر ساٹھ سالہ شخص کے ساتھ نکاح پڑھایا۔پاکپتن میں پنچایت کا انوکھا فیصلہ۔ محبت کی شادی کرنے والے لڑکے کی بہن کو لڑکی کے بھائی کےساتھ ونی کردیا۔

واقعہ پاکپتن کے گائوں 73 ڈی میں پیش آیا۔ ونی قرار دی گئی لڑکی جان بچانے کیلیے ملزمان کے چنگل سے بھاگ نکلی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ پنچایت نے اسلحہ کی نوک پر 60سالہ شخص سے زبردستی نکاح پڑھایا۔ اب ملزمان لڑکی کے ورثا کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ڈی پی او آفس کی جانب سے آئی درخواست پر بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ لڑکی کی درخواست پر انکوائری کر رہے ہیں۔