پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات باہر آنے لگے، ترجمان پنجاب حکومت نے مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم و پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کو آئینہ دکھا دیا

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات باہر آنے لگے، ترجمان پنجاب حکومت نے مشیر وزیر ...
پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات باہر آنے لگے، ترجمان پنجاب حکومت نے مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم و پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کو آئینہ دکھا دیا

  

اٹک (آئی این پی) ترجمان پنجاب حکومت و صدر پی ٹی آئی ضلع اٹک قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم و رکن قومی اسمبلی میجر طاہرصادق سے ” بلے“ کا نشان ہٹائیں اگر یہ الیکشن جیت کر دکھائیں تو سیاست چھوڑ دونگا، دل میں سب کو اپنی حیثیت کا پتہ ہے کہ ہم کیا ہیں بس دو دو عہدے ہمارے ساتھ لگ جاتے ہیں تو ہم کھڑپینچ بن جاتے ہیں آج کے بعد حضرو میں پی ٹی آئی کا کوئی کور گروپ یا کور کمیٹی نہیں ،آن ریکارڈ کہتا ہوں 5سالوں میں سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے منصوبوں کو میرے ترقیاتی کاموں نے قلا بازیاں نہ کھلائیں تو بھی سیاست چھوڑ دوں گا،میرے کئی کام مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم نے رکوانے کی کوشش کی لیکن میں نے ایک کام بھی ان کا نہیں رکوایا ، وہ پی ٹی آئی تحصیل حضرو کے سرگرم اور فعال کارکنان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر آپس کی لڑائی میں ن لیگ والے ڈھولک مار رہے ہوتے ہیں اور ہم آپس میں ایک دوسرے کو نیچا دکھا رہے ہوتے ہیں ، یہاں کوئی کور گروپ ، کور کمیٹی نہیں ہے اور نہ کوئی میجر گروپ ہے اور نہ ہی کوئی قاضی احمد اکبر گروپ ، اگر کچھ ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے جو اس کے جھنڈے تلے آئے اس کو ویلکم کریں گے ۔

قاضی احمد اکبر نے کہا کہ میں آن ریکارڈ کہتا ہوں 5سال گزرنے دیں جہانگیر خانزادہ جو ایم پی اے اور صوبائی وزیر تھے ان کے 2سالوں کے منصوبوں کو میرے بطور ٹکٹ ہولڈر منصوبوں نے قلا بازیاں نہ کھلائیں تو بھی سیاست چھوڑ دوں گا۔ آخر میں انہوں نے ایک بار پھرکہا کہ آج کے بعد حضرو میں پی ٹی آئی میں کوئی کور گروپ یا کور کمیٹی نہیں ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں ،مقابلوں میں نہ پڑیں سارے مل جل کر چلیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اٹک -