" ہم سے تو 25 روپے ڈیفنڈ نہیں ہورہے لیکن ۔۔۔ " فواد چوہدری نے حیران کن بات کہہ دی

" ہم سے تو 25 روپے ڈیفنڈ نہیں ہورہے لیکن ۔۔۔ " فواد چوہدری نے حیران کن بات کہہ دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے کرپشن کا دفاع کرلیتے ہیں لیکن ہم سے تو 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہورہے۔

ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ " ابھی نون لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی، بڑی ہمت والے لوگ ہیں ، کرپشن، پانامہ ، منی لانڈرنگ ، جعلی میڈیکل رپورٹس ، لاہور میں بیمار اور لندن کی واکس کا دفاع کر لیتے ہیں ہم سے تو 25 روپے تک

ڈیفنڈ نہیں ہو رہے۔"

خیال رہے کہ حکومت نے جمعہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے تک کا اضافہ کیا ہے جس کے باعث اسے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 112 فیصد اضافہ ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں یہ اب بھی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سستا فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -