بلاول بھٹو زرداری کاسردار اخترمینگل کو فون،کیا گفتگو ہوئی؟جان کر حکومتی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا

بلاول بھٹو زرداری کاسردار اخترمینگل کو فون،کیا گفتگو ہوئی؟جان کر حکومتی ...
بلاول بھٹو زرداری کاسردار اخترمینگل کو فون،کیا گفتگو ہوئی؟جان کر حکومتی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی اوربلوچستان نیشنل پارٹی نے وفاقی بجٹ پرمشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان بجٹ کے معاملے میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہوا،دونوں رہنماؤں میں 18ویں آئینی ترمیم پر حملوں،این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل نے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہارکیا،اس دوران اگلے ہفتے اے پی سی بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ عوام دشمن ہے، ہم اسے کسی صورت نہیں مان سکتے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج کرونا وائرس ہر جگہ پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم پر تنقید کرکے عمران خان دستورِ پاکستان پر حملے کررہے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی نااہلی کا عوام کو حساب دینا ہوگا۔

مزید :

قومی -