اختلافات مزید گہرے؟ تحریک انصاف کے ایم این اے نے اپنے ہی حلقے کے ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

اختلافات مزید گہرے؟ تحریک انصاف کے ایم این اے نے اپنے ہی حلقے کے ایم پی اے کے ...
اختلافات مزید گہرے؟ تحریک انصاف کے ایم این اے نے اپنے ہی حلقے کے ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے اسلم خان نے اپنے ہی ایم  پی اے عباس جعفری کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

معروف فیشن ماڈل اور تحریک انصاف کے ایم پی اے عباس جعفری عرف اے جے کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں ان  ہی کے حلقے کے ایم این اے اسلم خان نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے ایم این اے کی درخواست پر اے جے کے خلاف ایف آئی آر نمبر 134/2020 درج کرلی ہے۔

اسلم خان نے درخواست میں کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں عباس جعفری نے الیکشن فنڈ میں چیک دیا تھا جو باونس ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلم خان کے پہلے بھی جھگڑے سامنے آتے رہے ہیں۔ ایک بار انہوں نے کے بی سے کے افسران کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ وہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کرانے میں بھی ملوث رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -علاقائی -سندھ -کراچی -