تحریک انصاف کا وہ رکن قومی اسمبلی جو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑا،حکومتی بنچز پر بیٹھے ارکان بھی ہکا بکا رہ گئے

 تحریک انصاف کا وہ رکن قومی اسمبلی جو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر اپنی ہی ...
 تحریک انصاف کا وہ رکن قومی اسمبلی جو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑا،حکومتی بنچز پر بیٹھے ارکان بھی ہکا بکا رہ گئے

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد خان  نے اپنی ہی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا، راجہ ریاض کے احتجاج پر حکومتی بنچز پر بیٹھے ارکان ہکا بکا رہ گئے۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی اجلاس کےدوران پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمدخان اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا ایک رات میں ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25 روپے بڑھا دی گئیں۔ انہوں نے یہ شکوہ بھی کیا کہ انہیں حکومتی رکن ہونے کے باوجود ترقیاتی فنڈز نہیں مل رہے، پتا نہیں فنڈز کس کو دیئے جا رہے ہیں؟۔راجہ ریاض احمد نے کہا وہ بھی الیکشن جیت کر آئے ہیں۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے احتجاج پر حکومتی بنچز ہکا بکا رہ گئے اور بے بسی سے انہیں دیکھتے رہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -