مصنوعات کی برآمدات تو نہ بڑھ سکیں لیکن پاکستان برطانیہ کو کورونا وائرس برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

مصنوعات کی برآمدات تو نہ بڑھ سکیں لیکن پاکستان برطانیہ کو کورونا وائرس برآمد ...
مصنوعات کی برآمدات تو نہ بڑھ سکیں لیکن پاکستان برطانیہ کو کورونا وائرس برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی برآمدات تو بڑھ نہ سکیں لیکن پاکستان برطانیہ کو کورنا وائرس برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کے جتنے بیرونی کیسز آئے ان میں سے آدھے پاکستان سے برطانیہ پہنچے۔ یکم مارچ سے 190پروازوں کے ذریعے 65ہزار سے زائد لوگ پاکستان سے برطانیہ گئے جن میں سے ایک بڑی تعداد کورونا وائرس کی متاثرہ نکلی۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 4جون کے بعد سے پاکستان سے برطانیہ پہنچنے والے لوگوں میں سے 30کورونا وائرس کے مریض نکلے۔ اس وقت روزانہ 2سے زائد پروازیں پاکستان سے برطانیہ پہنچ رہی ہیں اور ایسے بھی کیس رپورٹ ہوئے ہیں کہ ان پروازوں پر پاکستان سے آنے والے کچھ لوگوں میں کورونا وائرس کی اس قدر شدید علامات تھیں کہ برطانیہ آتے ہی انہیں ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں پہنچا دیا گیا۔ان اعدادوشمار کے سامنے آنے کے بعد ماہرین برطانوی حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ پاکستان اور دیگر ایسے ممالک جہاں کورونا وائرس بہت زیادہ پھیل چکا ہے، وہاں سے آنے والے لوگوں کے لیے برطانیہ پہنچنے پر قرنطینہ کی پابندی لگائی جائے۔

مزید :

برطانیہ -کورونا وائرس -