افغانستان میں امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کے لیے کونسا ملک طالبان کو پیسے دیتا رہا؟ ایسا انکشاف کہ امریکی بھی حیران پریشان رہ گئے

افغانستان میں امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کے لیے کونسا ملک طالبان کو پیسے دیتا ...
افغانستان میں امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کے لیے کونسا ملک طالبان کو پیسے دیتا رہا؟ ایسا انکشاف کہ امریکی بھی حیران پریشان رہ گئے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں امریکی فوجیوں کو قتل کروانے کے عوض روس کی طرف سے پیسے دیئے جانے کے انکشاف نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی نے اس انکشاف میں بتایا ہے کہ روسی خفیہ ایجنسی طالبان کے مختلف گروپوں کو امریکی فوجیوں کے سر کی قیمت ادا کرتی تھی اور ان کے قتل کے عوض انہیں پیسے دیتی تھی۔

حیران کن طور پر امریکی خفیہ ایجنسی نے امریکی حکومت کو رواں سال مارچ میں اس حوالے سے بریفنگ دی تھی اور یہ انکشاف کیا تھا لیکن امریکی حکومت نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی اور روس کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ رواں ہفتے امریکی حکام کی طرف سے اس معاملے پر برطانوی حکومت کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسی کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی کا خوفناک گروپ جی آر یو طالبان کو یہ رقوم دیتا رہا۔ امریکہ میں واقع روسی سفارتخانے کی طرف سے ان الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -