پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ہے:سینیٹر شیری رحمان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ...
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ہے:سینیٹر شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں رکارڈ اضافہ کیا گیا ہے،ایک دن میں تیل کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ پہلے کبھی نہیں ہوا،حکومت کے پاس تیل کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی جواز نہیں،مہنگائی سرکار کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس ہوشربا اضافے سے مہنگائی کی سونامی آئی گی،اس اضافے سے ہر پاکستانی متاثر ہوگا،وزیر اعظم دو دن پہلے حکومت کے کارنامے گنوا رہے تھے،وزیراعظم اس کارنامے کی بھی عوام اور پارلیمان کو وضاحت دیں،مہنگائی سرکار کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ہے۔