انوکھا ترین احتجاج، مظاہرین نے اپنے آپ کو گوند کے ساتھ سڑک پر چپکا لیا

انوکھا ترین احتجاج، مظاہرین نے اپنے آپ کو گوند کے ساتھ سڑک پر چپکا لیا
انوکھا ترین احتجاج، مظاہرین نے اپنے آپ کو گوند کے ساتھ سڑک پر چپکا لیا

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں جانوروں سے متعلق نئے قوانین کے خلاف برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع کینیڈین سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے ایسا طریقہ اپنایا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اونٹیریو بل 156کے تحت جانوروں کی نقل و حرکت محدود کی گئی ہے اور فارم ہاﺅسز سے راستہ بنانے والوں پر کئی طرح کی قدغنیں لگائی گئی ہیں اور بھاری جرمانے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن مذبح خانوں اور جانور پالنے والے فارم ہاﺅسز پر چڑھ دوڑتے تھے جس پر یہ نیا قانون بنایا گیا ہے۔ اب جو شخص بھی ان مقامات میں بلا اجازت داخل ہو گا اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اس قانون کے خلاف لندن میں مظاہرین نے خود کو گوند لگا کر سڑک سے چپکا لیا۔ ان کے سڑک پر خود کو چپکانے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جس پر پولیس آئی اورمظاہرین کو منتشر کر دیا۔ کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -