کیا پتلون آپ کو پوری آئے گی؟ فیشن بلاگر نے پہنے بغیرمعلوم کرنے کا طریقہ بتا دیا

کیا پتلون آپ کو پوری آئے گی؟ فیشن بلاگر نے پہنے بغیرمعلوم کرنے کا طریقہ بتا ...
کیا پتلون آپ کو پوری آئے گی؟ فیشن بلاگر نے پہنے بغیرمعلوم کرنے کا طریقہ بتا دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ پینٹ خریدنے جائیں تو ٹرائی کرکے معلوم کرتے ہیں کہ یہ آپ کو پوری ہے یا نہیں لیکن اب ایک فیشن بلاگر نے بغیر پہنے یہ معلوم کرنے کا حیران کن طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس بلاگر کا نام بلی نیولینڈ ہے جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں پینٹ کی ویسٹ او رلمبائی بغیر پہنے معلوم کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔ پہلے وہ ویسٹ معلوم کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ پینٹ کا بٹن بند کرکے اپنی کلائی اس میں ڈالیں۔ اگر آپ کی کہنی سے ہاتھ کے گھٹنے تک کلائی پینٹ میں فٹ آ رہی ہے تو یہ پینٹ بھی آپ کو فٹ آئے گی لیکن اگر آپ کی کلائی پینٹ میں جانے کے بعد جگہ بچ رہی ہے تو پینٹ آپ کو بڑی ہے اور اگر کلائی اندر نہیں جا پا رہی تو پینٹ آپ کو چھوٹی ہے۔ اس طرح پینٹ کی لمبائی جاننے کے لیے بلی نیولینڈ پینٹ کی دونوں ٹانگوں کے سروں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر مخالف سمت میں بازو پھیلا دیتی ہے۔ اس طرح اگر پینٹ کی لمبائی آپ کے بازوﺅں کے پھیلاﺅ کے برابر ہے تو یہ آپ کو پوری ہے اور اگر یہ آپ کے بازوﺅں کے پھیلاﺅ سے چھوٹی یا بڑی ہے تو اس کی لمبائی بھی آپ کے لیے اسی نسبت سے چھوٹی یا بڑی ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -