جنسی گڑیاﺅں کو بھی اب فحش فلموں میں اداکاری پر لگا دیا گیا، انتہائی شرمناک خبر آگئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی گڑیاﺅں کی خباثت پہلے تو خریداروں تک محدود تھی لیکن اب اسے بھی عام کرنے کے لیے فحش فلموں کی اداکاری پر لگانے کی شرمناک خبر آ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جنسی گڑیائیں بنانے والی کمپنی ’جینوائیڈ‘ اپنی جنسی گڑیاﺅں کے ساتھ جنسی تعلق کی فلمیں بنا کر فحش فلموں کی ویب سائٹ پورن حب پر پوسٹ کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے جینوائیڈ نے پورن حب پر اپنا ایک چینل بنا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنسی گڑیائیں سپلائی کرنے والی کمپنی ’سیکس ڈول جینی‘ (ایس ڈی جی)کا بھی کہنا ہے کہ فحش فلموں کے ڈائریکٹرز نے کمپنی سے رابطہ کیا ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی جنسی گڑیاﺅں کو فحش فلموں میں کام کا موقع دیں۔ ان ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ فحش فلموں کی ویب سائٹس پر جنسی گڑیاﺅں کی فحش ویڈیوز تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ایس ڈی جی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ہم اپنی جنسی گڑیاﺅں کو فحش فلموں میں اداکاری کروائیں گے یا نہیں۔