آپ ایک ٹوائلٹ ڈیزائن کر کے 50 لاکھ روپے کے مالک بن سکتے ہیں، سب سے شاندار پیشکش آگئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے 50 لاکھ روپے سے زیادہ کمانے کا ایک موقع فراہم کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ناسا چاند پر اپنے خلاءبازوں کے لیے ایک ٹوائلٹ بنانا چاہتا ہے اور اس کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو شخص بھی یہ ٹوائلٹ ڈیزائن کرکے دے گا اسے 35ہزار ڈالر (تقریباً 58لاکھ روپے) انعام دیا جائے گا۔
ناسا کی طرف سے دنیا بھر کے موجدوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسا ٹوائلٹ ڈیزائن کریں جو چاند پر موجود کشش ثقل میں بھی کام کرے۔ رپورٹ کے مطابق خلاءمیں مائیکرو گریوٹی کے لیے ایسے ٹوائلٹ ڈیزائن کیے جا چکے ہیں لیکن اب تک ایسا کوئی ٹوائلٹ ڈیزائن نہیں کیا گیا جو چاند کی سطح پر بھی کام کرے۔ دنیا بھر سے ناسا کو جتنے ڈیزائن حاصل ہوں گے ان میں سے جیتنے والے موجد کو انعامی رقم دی جائے گی۔