ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، سونی نے 80لاکھ روپے کمانے کا موقع دے دیا

ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، سونی نے 80لاکھ روپے کمانے کا موقع دے ...
ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، سونی نے 80لاکھ روپے کمانے کا موقع دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے سونی کمپنی کی طرف سے 80 لاکھ روپے  سے زیادہ کمانے کا موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سونی کی طرف سے حال ہی میں اپنا پلے سٹیشن 4متعارف کروایا گیا ہے اور اب کمپنی نے گیمرز کو پیشکش کی ہے کہ جو بھی اس پلے سٹیشن کی خامیاں اور کمزوریاں دریافت کرکے کمپنی کو بتائے گا اسے 50ہزار ڈالر (تقریباً 83لاکھ 77ہزار روپے)تک کا انعام دیا جائے گا۔
کمپنی کی طرف سے اس پیشکش پر مبنی پروگرام کو ’پلے سٹیشن بگ باﺅنٹی پروگرام‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جس کے تحت پلے سٹیشن 4میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے والے گیمرز کو انعامی رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع بھی کیا جا چکا ہے۔ اب تک اس پروگرام کے تحت گیمرز کو مجموعی طور پر 1لاکھ 74ہزار ڈالر (تقریباً 2کروڑ 91لاکھ روپے)کی رقم ادا کی جا چکی ہے، جنہوں نے پلے سٹیشن میں مختلف نوعیت کے بگز (Bugs)کی نشاندہی کی۔