لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی، لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر ہم سب لوگوں کو شرمندگی ہو

لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی، لیکن وجہ ...
لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی، لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر ہم سب لوگوں کو شرمندگی ہو

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک لڑکی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں اس نے مستقل طور پر اپنی جنس تبدیل کروانے کی اجازت مانگی ہے اور اس کے اس اقدام کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر بحیثیت قوم ہم شرمسار رہ جائیں۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اس لڑکی نے ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کی فیملی کی دیکھ بھال کرنے کے لیے کوئی مرد نہیں ہے چنانچہ اسے اپنی جنس تبدیل کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کے لیے کما سکے اور اس کا پیٹ پال سکے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو حکم دے دیا ہے کہ وہ اس لڑکی کے معاملے کو دیکھے تاہم اس کیس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایک لڑکی کے لیے لڑکی رہتے ہوئے باہر نکلنا ، کام کرنا اور گھر والوں کے لیے روٹی کمانا کس قدر مشکل کام ہے اور کس قدر مجبور ہو کر اس لڑکی نے ہائی کورٹ میں یہ درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہو گا۔ اس لڑکی کے کیس سے پتا چلتا ہے کہ ہمارے ہاں صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے اقدامات کس قدر ناگزیر ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -