پاکستانی لڑکے نے دل توڑنے والی سابقہ گرل فرینڈ سے فوڈ پانڈا کے ذریعے بدلہ لے لیا

پاکستانی لڑکے نے دل توڑنے والی سابقہ گرل فرینڈ سے فوڈ پانڈا کے ذریعے بدلہ لے ...
پاکستانی لڑکے نے دل توڑنے والی سابقہ گرل فرینڈ سے فوڈ پانڈا کے ذریعے بدلہ لے لیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ ہوتے ہیں کہ جو محبت کے بدلے محبت نہ ملنے پر انتقام لینے پر اتر آتے ہیں، ایسے لوگوں کی محبت، محبت ہوتی ہے یا کچھ اور؟ یہ طویل بحث ہے۔ یہاں ہم آپ کو ایک ایسے ہی نوجوان کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس سے اس کی گرل فرینڈ نے تعلق ختم کر لیا اور ایک سال بعد اس نے لڑکی سے فوڈ پانڈا کے ذریعے ایسا بدلہ لیا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی۔

ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق حارث نامی اس نوجوان کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی واٹس ایپ چیٹنگ سے پتا چلتا ہے کہ اس نے لڑکی کی طرف سے تعلق ختم کیے جانے ایک سال بعد واٹس ایپ پر اس سے رابطہ کیا۔ لڑکی نے اسے بتایا کہ تمام گھر والے پھپھو کی طرف گئے ہوئے ہیں اور وہ بھوکی گھر بیٹھی ہے۔

لڑکی اس سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ہی کچھ کھانے کے لیے بھجوا دے۔ لڑکا اسے انتقام کا غنیمت موقع جانتے ہوئے ایک منصوبہ بندی کرتا ہے۔ وہ لڑکی سے گھر کا پتہ لیتا ہے اور فوڈ پانڈا پر اس کے لیے 13ہزار روپے کا پیزا اور دیگر اشیاءآرڈر کر دیتا ہے۔ اس کے پیزا آرڈر کرنے پر لڑکی اس کی تعریف کرتی ہے اور کہتی ہے کہ ”سارے سابق بوائے فرینڈ ایک جیسے نہیں ہوتے“ مگر اسے کیا معلوم ہوتا ہے کہ اس کا یہ سابق اس کے ساتھ کیا کرنے والا ہے۔ وہ لڑکی سے کہتا ہے کہ اس نے کارڈ کے ذریعے ادائیگی کر دی ہے لیکن چیٹنگ کے آخر میں لڑکی چیخ اٹھتی ہے کہ ڈلیوری بوائے کیش مانگ رہا ہے۔ اس پر لڑکا لڑکی کو جواب دینے کی بجائے ’بائے‘ کہہ کر اسے بلاک کر دیتا ہے اور لڑکی اپنا سر پیٹتی رہ جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -