" جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا" پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

" جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا" پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد انٹرنیٹ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد سے حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے، سوشل میڈیا پر لوگ خوب غصے کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ بعض لوگ وزیر اعظم کے پرانے بیانات بھی شیئر کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر " قوم کا تیل نکال دیا" کے عنوان سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اینکر پرسن وسیم بادامی نے حکومت کو منفرد جملے میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے منسوب کرکے یہ جملہ لکھا " جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا"

نیوز کاسٹر سیمل ہاشمی نے تحریک انصاف کی ایک پرانے احتجاج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، آو سب ان کے احتجاج میں شرکت کرتے ہیں۔

قانون دان شیر محمد جونیجو نے وزیر اعظم کا مشہور زمانہ جملہ " میں ان کو رلاوں گا" شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار عمران خان نے یہ بات کہی تھی اور اب اس نے اس کو سچ ثابت کردیا ہے۔

فہیم اقبال کیانی نے کہا " قوم کا تیل نکل چکا لیکن ابھی تک یوتھیوں کا یوتھیا پن ختم نہیں ہوا، 5، 10 روپے فی لٹر کے بڑھنے پر حکومت وقت کو چور ، ڈاکو کا لقب دینے والے پورے 25 روپے فی لٹر بڑھنے پر خان کو صاحب کو فرشتہ ثابت کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔"