سندھ میں ہونےوالےکورونا ٹیسٹوں میں سےکتنےفیصدکیسزکےنتائج مثبت آرہےہیں؟صوبائی وزیر صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سندھ میں ہونےوالےکورونا ٹیسٹوں میں سےکتنےفیصدکیسزکےنتائج مثبت ...
سندھ میں ہونےوالےکورونا ٹیسٹوں میں سےکتنےفیصدکیسزکےنتائج مثبت آرہےہیں؟صوبائی وزیر صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صحت سندھ  ڈاکٹر عذرافضل پیچوہونے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشیاں منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے  کورونا ٹیسٹوں میں سے 22 فیصد کا نتیجہ مثبت آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا کے کیسز کم نہیں ہوئے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،صوبےمیں جتنے ٹیسٹ ہورہے ہیں اس کے 22 فیصد کیسز کے نتائج مثبت آرہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور جیسا لاک ڈاؤن کررہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا کیونکہ حفاظتی اقدامات پر بہت ہی کم لوگ عمل کررہے ہیں۔ڈاکٹر عذرا  پیچوہو نے مزید کہا کہ مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔