پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کےکتنے نئے کیسز سامنے آئے؟انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کےکتنے نئے کیسز سامنے ...
پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کےکتنے نئے کیسز سامنے آئے؟انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ  بڑی تیزی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے اورتمام تر حکومتی تدبیریں اس عالمی موذی مرض کے آگے بندھ باندھنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں ،صوبہ بھر میں گذشتہ  چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید گیارہ سو تینتالیس نئے کسیز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد بہتر ہزار آٹھ سو اسی تک جا پہنچی ہے جبکہ  دوسری جانب ستائیس مزید اموات کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سولہ سو چھپن ہوگئی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے مطابق ایک دن میں مزید گیارہ سو تینتالیس افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد بہتر ہزار آٹھ سو اسی ہوگئی جبکہ مہلک وبا سے چوبیس گھنٹوں میں مزید ستائیس افراد زندگی کی بازی ہارگئےجس کے بعد کورونا سے پنجاب میں اب تک مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار چھ سو چھپن تک جاپہنچی ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ شہر میں ایک دن میں 493 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسطرح ننکانہ قصور خوشاب اور بھکر میں ایک ایک، شیخوپورہ اور جہلم تین تین، راولپنڈی250، چکوال29 اور گوجرانوالہ میں 60، سیالکوٹ15، نارووال 2، گجرات20، ملتان42، مظفر گڑھ18، وہاڑی2، فیصل آباد57، چنیوٹ7، ٹوبہ اور رحیم یار خان میں چھ چھ مزید افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرگودھا15،میانوالی 25، بہاولنگر5، بہاولپور10، لودھراں 2، ڈیرہ غازی خان 8، لیہ3، اوکاڑہ 9، جھنگ 9، خانیوال10، ساہیوال23 اور پاکپتن میں 5 مزید افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -