اپوزیشن کی اے پی سی کا حاصل  اس کے سوا۔۔۔۔ فیاض الحسن چوہان  نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومت مخالف جماعتیں غصے سے لال پیلی ہو جائیں گی

اپوزیشن کی اے پی سی کا حاصل  اس کے سوا۔۔۔۔ فیاض الحسن چوہان  نے ایسی بات کہہ ...
اپوزیشن کی اے پی سی کا حاصل  اس کے سوا۔۔۔۔ فیاض الحسن چوہان  نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومت مخالف جماعتیں غصے سے لال پیلی ہو جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کرپشن کی اے بی سی اور احتساب سے بچنے کی اے پی سی منعقد کرنے میں ماہر ہے،اپوزیشن کی اے پی سی کا حاصل وصول جگ ہنسائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پچھلے پونے دو سال میں متحدہ اپوزیشن بیسیوں اے پی سی منعقد کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود ان اے پی سی کا کوئی حاصل وصول نہیں ہوا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول زرداری اپنی کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ مار کی سیاست بچانے کے لیے اے پی سی کا ڈرامہ رچاتے رہتے ہیں،وفاق میں وزیراعظم عمران خان اور پنجاب میں سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومتی اراکین اور اتحادی متحد اور متفق ہیں، متحدہ اپوزیشن الٹا لٹک جاؤ پھر بھی وفاق اور پنجاب میں بجٹ پاس ہو کر رہے گا،  پنجاب کی تہتر سالہ تاریخ میں پہلی بار بزنس فرینڈلی اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی اپنی کرپٹ قیادتوں کی عقیدت کی عینک اتاریں تو انہیں پنجاب کے بجٹ کی فضیلت سمجھ آئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -