محکمہ تعلیم سندھ کا آن لائن کلاسز کیلئے اساتذہ سلیکٹ کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ تعلیم سندھ کا آن لائن کلاسز کیلئے اساتذہ سلیکٹ کرنے کا فیصلہ، ...
محکمہ تعلیم سندھ کا آن لائن کلاسز کیلئے اساتذہ سلیکٹ کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلیم سندھ نے آن لائن کلاسز کے لیے اساتذہ سلیکٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ  کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سکول ڈائریکٹرز کو ہر ڈسٹرکٹ سے 8 آئی ٹی ماہرین رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ آئی ٹی ماہرین اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ دیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو روزانہ 2 سے 3 گھنٹے ٹریننگ دی جائے گی جبکہ 28 جون تک تمام شہروں کے ڈائریکٹرز کو تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد سرکاری سکولوں کے طلبہ کوآن لائن پڑھائیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -