پولیس نے منشیات فروش خوبرو خاتون کو گرفتار کر لیا،گاڑی میں سے کتنی ہیروئن اورچرس برآمد ہوئی؟جان کر ہی آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

پولیس نے منشیات فروش خوبرو خاتون کو گرفتار کر لیا،گاڑی میں سے کتنی ہیروئن ...
پولیس نے منشیات فروش خوبرو خاتون کو گرفتار کر لیا،گاڑی میں سے کتنی ہیروئن اورچرس برآمد ہوئی؟جان کر ہی آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا پولیس نےعلاقہ غیر سے لائی جانے والی کروڑوں  روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کار سوارخاتون سمگلرکو گرفتارکرکے 15کلو گرام ہیروئن اور7کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔

اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ نے صحافیوں کو بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹان انسپکٹر مامون علی کی قیادت میں پولیس نے دوران چیکنگ کارنمبری ایل ای اے -5787میں سوار ملزمہ صائمہ نورین زوجہ محمد منیر انور قوم شیخ سکنہ بلاک نمبر9سرگودھا کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتارملزمہ کے قبضہ سے 15کلو گرام ہیروئن برآمدکرکے قبضہ میں لے لی گئی جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کارمتذکرہ بالاکوعلیحدہ قبضہ پولیس میں لیکرتفتیش شروع کردی گئی ہے،ملزمہ عرصہ درازسےخود گاڑی چلا کر علاقہ غیر سے منشیات لاکر مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کامکروہ دھند کررہی ہے۔