پی ایچ ایف کا کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

   پی ایچ ایف کا کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہاکی کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے جا رہے ہیں جن کا انتخاب ان کا کھیل دیکھ کر میرٹ پر کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، کیٹیگری اے کو 50، بی کو 40 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔آصف باجوہ نے کہا کہ سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے اور ان کیٹگریز میں کھلاڑیوں کو ان کی پرفارمنس دیکھ کر اشمل کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پرفارمنس اور فٹنس کی بنیاد پر دیئے جائیں گے آصف باجوہ نے کہا کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دئیے جائیں گے ملک میں قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں مستقبل میں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے مزید کہا کہ کھیل کو فروغ دینے کے لئے ملک میں ایونٹس کا انعقاد بھی پلان کررہے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے بلاشبہ پاکستان میں ہاکی کا کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ منظر عام پر لانے کے لئے کوشاں ہیں۔