گلگت بلتستان کا 106 ارب روپےکا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر

گلگت بلتستان کا 106 ارب روپےکا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہ 20 ہزار روپے ...
گلگت بلتستان کا 106 ارب روپےکا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر

  

گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال 22-2021کے لیے 106 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ، صوبائی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا، واک آؤٹ سے قبل اپوزیشن رکن نواز خان ناجی نے بجٹ کی کاپی پھاڑ کر پھینک دی ۔

سپیکر سید امجد زیدی کی زیر صدارت خصوصی بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے بجٹ پیش کیا۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، ترقیاتی اخراجات کی مد میں 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

گلگت بلتستان کا گزشتہ سال21-2020 کا سالانہ مجموعی بجٹ 68 ارب 68 کروڑ روپے تھا،رواں مالی سال کا بجٹ گزشتہ سال کے بجٹ سے 54 فیصد زیادہ ہے۔

مزید :

بجٹ -علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -