ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ کو آج صحت کا صدقہ دینے کا مشورہ ہے اور جو بھی رکاوٹ آ رہی ہے وہ عارضی ہے امید ہے کہ کل تک دور ہو جائے گی۔ آج بس اپنے معمول کے کاموں پر توجہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 اس وقت مالی پوزیشن کافی کمزور ہے آپ جس مسئلے کی وجہ سے پریشان ہیں اس میں دو تین یوم لگ سکتے ہیں۔ اس لئے ابھی جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جو لوگ کافی دنوں سے ریلیف محسوس نہیں کر رہے تھے وہ اب ان شاءاللہ آج کچھ نہ کچھ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے آج کچھ رقم بھی ہاتھ آئے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 حسد کرنے والے ان دنوں پوری طرح سے اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں اس لئے اپنے کاموں کو اب خاموشی سے کریں کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو آج ایک طرف سے کامیابی ہو سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 دوسرے کیا کہہ رہے ہیں اس بات کو مت سوچیں جو آپ کو بہتر لگ رہا ہے اس طرف غور کریں لگتا ہے کہ اس میں کافی کچھ ہے آپ کے لئے آپ بس محنت اور مگن سے چلیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 حالات بدلتے دیر نہیں لگتی اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں برے دن ضرور گزر جائیں گے آپ آہستہ آہستہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور ان شاءاللہ جلد اپنے مقاصد کو پا لیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج آپ کو بے حد محتاط چلنا ہے دوسروں پر بالکل بھی انحصار مت کریں اور اپنے گھر اور دل کی بات بھی کسی پر عیاں مت ہو ورنہ دوسرے اس کا فائدہ اٹھا لیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آجکل حالات نازک سی صورتحال بتا رہے ہیں جس کام میں ہاتھ ڈالیں ناکامی کا منہ رکھنا پڑتا ہے۔ آپ کو چاہئے کہ چند دن اندرون خانہ ہی رہیں اور نازک کام کو مت کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 نوکری کی تلاش کرنے والوں کو تلاش ختم ہو سکتی ہے جو لوگ بیمار ہیں یا کسی بندش میں تھے وہ اس سے نجات حاصل کر لیں گے گھر میں جاری کشیدگی بھی اب کم ہو سکے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 حالات بدل رہے ہیں آپ کو شاید اپنی پوزیشن سے ہٹ جانا پڑے جو لوگ کسی سے غصہ ہیں وہ ان سے مت ملیں اور اپنے حق کو حاصل کرنے کے لیے ابھی خاموشی ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 اگر آپ نے حالات کے مطابق قدم نہ اٹھایا تو مشکل ہو گی آج کا دن نازک ہے دوسرے موقع تلاش کر رہے ہیں اور گھر میں بلا وجہ کی ٹینشن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آج ایک کام ہو جانے کی امید ہے اور ایک میں رکاوٹ آ سکتی ہے کسی بات کی سمجھ نہیں آ رہی۔ ان حالات میں آپ کو چاہئے کہ اپنے اوپر سے گوشت وار کر پھینکیں اور خاموشی اختیار کریں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -