کورونا سے اموات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع،گزشتہ روز2افراد جاں بحق

کورونا سے اموات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع،گزشتہ روز2افراد جاں بحق
کورونا سے اموات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع،گزشتہ روز2افراد جاں بحق

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا سے ہلاکتوں کاسلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہو گیا ہے، گزشتہ روز کورونا سے 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 87مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 382 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا کیسز کے مثبت کیسز کی شرح  2.85فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ایک دن 2کورونا کے مریض انتقال کر گئے ۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،واضح رہےکہ ملک کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کی شرح کراچی میں ریکارڈ کی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -