سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 11 کارندے گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 11 کارندے گرفتار کر لیے۔
نجی ٹی وی "سماء "نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار 11 دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ کارروائیوں کے دوران 63 افراد سے تفتیش کی گئی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔